21 ستمبر 2014 - 13:49
بحرین میں ہزاروں عوام کا آل خلیفہ حکومت کے خلاف مظاہرہ

بحرین کے ہزاروں عوام نے آل خلیفہ کی حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  لبنان کی العہد ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے ہزاروں شہریوں نے ہفتے کے دن آل خلیفہ کی پالیسیوں کے خلاف منامہ میں جلوس نکالا۔ مظاہرین نے آل خلیفہ حکومت کی پالیسیوں اور منصوبوں کو اس حکومت کی ڈکٹیٹر شپ جاری رہنے کا باعث اور اپنے مطالبات کے منافی قرار دیا۔ مظاہرین نے عوام پر تشدد کے خاتمے ، حقیقی اصلاحات ، شہریوں کےحقوق پورے کۓ جانے اور حکومت کی تشکیل کے عمل میں عوام کی حقیقی شرکت کا مطالبہ کیا۔ واضح رہے کہ آل خلیفہ کی حکومت نے ایک منصوبے کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق مجلس شوری کے اراکین کا انتخاب حکومت کرے گي جبکہ وزیر اعظم کو اس ملک کا صدر منتخب کرے گا۔ بحرین میں چودہ فروری دو ہزار چودہ سے حکومت مخالف اعتراضات کا سلسلہ شروع ہوا ہے ۔ آل خلیفہ کی حکومت اس وقت سے اب تک دسیوں مخالفین کو موت کے گھاٹ اتار چکی ہے اور ہزاروں افراد کو مظاہروں میں شرکت کرنے کی بناء پر گرفتار کیا جا چکا ہے جن میں سے دسیوں افراد پر تشدد کیا گيا ہے اور بہت سے افراد کو طویل مدت تک قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲